رحیم یار خان: چور‘ ڈاکو بے لگام‘ لاکھوں روپے نقدی‘ قیمتی سامان غائب 

  رحیم یار خان: چور‘ ڈاکو بے لگام‘ لاکھوں روپے نقدی‘ قیمتی سامان غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) چوری کی 9 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل سپیر پارٹس نقدی بیٹریاں اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 219 کی رہائشی طاہرہ بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں 7 ملزمان(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
 پیرنڈتہ وغیرہ نے 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات ٹیپو شہید کالونی کے رہائشی غلام فرید کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم صاحب علی نے 2 لاکھ روپے کی نقدی چرا لی تیسری واردات شاہنواز کالونی کے رہائشی فیصل شاہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 82 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات نورے والی کے رہائشی حاجی نذر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات چک 132 کے رہائشی غلام مرتضی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 39 ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات عزیز ٹاؤن کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان بابر علی وغیرہ نے 30 ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چرا لیاساتویں واردات کوٹ قطب کے رہائشی عبدالغفور کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان صدام جی وغیرہ نے 61 ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لیا آٹھویں کوٹ سبزل کے رہائشی امام بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد عظیم وغیرہ نے 75 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی جبکہ نویں واردات مونی ٹھل کے رہائشی خالد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ ڈکیتی کی 5 وارداتیں ہوئیں‘ نامعلوم مسلح ڈاکو شہریوں سے نقدی موٹر سائیکل موبائل فون اور مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے‘ ڈکیتی کی پہلی واردات مڈ بھورا کے رہائشی محمد شاہد کے ساتھ پیش آئی جو اپنی دوکان پر موجود تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکو دوکان میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا دوسری واردات واحد بخش مہر کے رہائشی فیض الرسول کے ساتھ پیش آئی جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لیا تیسری واردات مصطفی آباد کے رہائشی محمد ندیم کے ساتھ پیش آئی جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 4 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لیا چوتھی واردات اقبال آباد کے رہائشی محمد فہد کے ساتھ پیش آئی جو اپنی دوکان پر موجود تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر 95 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ پانچویں واردات چک 161 کے رہائشی بھاگن خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 مسلح ڈاکو فرحان وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے مویشی لوٹ لیے اور فرار ہو گئے شہری کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
بے لگام