اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کا وزرائے خارجہ کااجلاس آج ہو گا

 اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کا وزرائے خارجہ کااجلاس آج ہو گا
 اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کا وزرائے خارجہ کااجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کا 47 واں اجلاس آج ہو گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلئے نائیجریا پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر اجلاس سے خطاب کریں گے۔او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں امریکہ، مشرق وسطیٰ اور عالمی تبدیلیوں پر پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا جبکہ وزیر خارجہ سیکرٹری جنرل او آئی سی اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کےلئے او آئی سی مناسب فورم ہے جبکہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہو گی۔