منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید7 روز کی ...
منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیاگیا، احتساب عدالت لاہور میں نیب کے گواہ فیصل بلال پیش ہوئے، نیب کے گواہ فیصل بلال نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ میں ڈپٹی سیکرٹری بجٹ پنجاب اسمبلی ہوں، مجھے نیب کا لیٹر موصول ہوا، لیٹر میں شہباز شریف اور حمزہ کے پنجاب اسمبلی سے لیے گئے الاوئنسز سے متعلق پوچھا گیا،فیصل بلال نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں بطور ممبر صوبائی اسمبلی کیا کیا مراعات اور تنخواہ لی پوچھا گیا،ہم نے دونوں افراد کا طلب کیا گیا مکمل ریکارڈ بھجوا دیا،نیب گواہ نے کہاکہ مجھے ٹیلی فون آیا کہ آپ کو ریکارڈ سے متعلق بیان ریکارڈ کرانا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے جس گاڑی میں لایا جاتا ہے اسکی بریک نہیں تھی ،واپسی پر میری گاڑی کوحادثہ ہوا شکر ہے کوئی نقصان نہیں ہوا ،ہم عدالت کی کسٹڈی میں ہیں،گاڑیوں کی بریکیں ہی نہیں حادثہ ہوتا ہے ،عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کی گاڑی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے،حمزہ شہباز نے کہاکہ جی گاڑی فراہم کردی گئی ہے،عدالت نے کہاکہ آپ درخواست دے دیں ریکارڈ میں آجائے گی ۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی،جج نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ملزمان کو بنیادی سہولیات دی جائیں ، عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -