سپریم کورٹ : کراچی سرکلر ریلوے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری

سپریم کورٹ : کراچی سرکلر ریلوے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کانوٹس ...
سپریم کورٹ : کراچی سرکلر ریلوے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت،ایف ڈبلیو او کو تاحال ٹھیکہ نہ دینے پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ایف ڈبلیو او نے تاحال کام کیوں نہیں شروع کیا؟،ڈی جی ایف ڈبلیو او نے کہاکہ ہم نے ڈیزائن بنا کر دیاتھا سندھ حکومت نے تاحال منظور نہیں کیا۔
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،مراد علی شاہ کو سرکلر ریلوے کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا،سرکلرریلوے کیلئے تعمیراتی کام کے ڈیزائن کی منظوری نہ دینے پرنوٹس جاری ہوا ۔