”ایک بھی خلاف ورزی ہوئی تو ٹیم واپس بھجوا دیں گے “نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو وارننگ جاری کر دی 

”ایک بھی خلاف ورزی ہوئی تو ٹیم واپس بھجوا دیں گے “نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے ...
”ایک بھی خلاف ورزی ہوئی تو ٹیم واپس بھجوا دیں گے “نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو وارننگ جاری کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ میں موجو د پاکستانی سکواڈ کے چھ اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کو وارننگ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہناتھا کہ مزید ایک بھی خلاف ورزی پرٹیم واپس بھجوادیں گے ۔وسیم خان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے بائیو ببل کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیاہے ۔ وسیم خان نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں۔ وسیم خان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے 6 مثبت کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد نے خود کو قرنطینہ کر دیاہے ،قومی ٹیم کا سکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا۔

لینڈ کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی، پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے،مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنے والے تمام سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

مزید :

کھیل -