مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما فقیر جادم منگریو کی رات گئے ان کے آبائی گاؤں میں تدفین
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )سابق مملکتی وزیر اورمسلم لیگ فنکشنل کےرہنمافقیرجادم منگریو کی رات گئے ان کےآبائی گاؤں میں تدفین کردی گئی۔ نمازجنازہ میں بڑی تعدادمیں سیاسی سماجی مذہبی اور سول سوسائٹی صحافی وکلاءاور شہریوں کی شرکت ، مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے فقیر جادم منگریو کےانتقال پرپسماندگان سے تعزیت کاسلسلہ جاری ۔
پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی کا جی ڈی اے رہنماء، سابق وزیر مملکت فقیر جادم منگریو کے انتقال پر اظہار تعزیت، اپنےایک بیان میں مخدوم زین حسین قریشی نےکہاکہ فقیر جادم منگریو کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا مرحوم ایک زیرک سیاستدان تھے ۔ انہوں نے میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر عمرکوٹ میں گزشتہ دو الیکشن بھرپور انداز میں لڑے میں فقیر جادم منگریو کے خاندان اور حر جماعت کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اللہ تعالی فقیر جادم منگریو کی مغفرت فرمائے۔
مخدوم زادہ زین حسین قریشی نےمرحوم فقیرجادم منگریوکے ساتھ مخدوم شاہ محمود قریشی کےساتھ میڈیاکوچندیادگارتصاویربھی شئیرکی پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی راناہمیرسنگھ ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال مالھی ،سماجی رہنما صوفی اعظم علی، نے دلی تعزیت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
فقیر جادم منگریو نے "1980"سے اپنی سیاسی زندگی کا سفر شروع کیا فقیر جادم منگریو کی سیاسی زندگی میں کئی اتارچڑھاؤبھی آئے جادم منگریونےان مشکلات کابھرپورمقابلہ کیافقیرجادم منگریو ایک کامیاب سیاستدان تھے فقیر جادم منگریو ایک انتہائی ملنسار محبت کرنے والے شفیق انسان تھے فقیر جادم منگریو کی تدفین کےموقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے مرحوم کے پسماندگان سے کئی سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت دکھ اور اظہار افسوس کرانے کےلیے آمد کا سلسلہ جاری ہے فقیر جادم منگریو گذشتہ روز کورونا کےباعث کراچی کےایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے ۔