بختاور کی منگنی، دولہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے

بختاور کی منگنی، دولہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے
بختاور کی منگنی، دولہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے
سورس:   instagram/bakhtawarbz

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہیداور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل ہو گی،دولہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دولہا کی والدہ، والد، بہنیں اور دیگر رشتے داربھی ہمراہ ہیں،دولہامحمود چودھری کی فیملی بلاول ہاﺅس کراچی میں موجود ہے،مہمانوں کیلئے بلاول ہاﺅس میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔بلاول ہاﺅس میں منگنی کاسٹیج بھی تیارکیاجارہا ہے،منگنی کی تقریب میں مختصر مہمان اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے،بختاور بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو بھی بلاول ہاﺅس میں موجودہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -