بچوں میں میری مقبولیت جس وجہ سے بڑھی ،اس پر خوش نہیں، شفقت محمود

بچوں میں میری مقبولیت جس وجہ سے بڑھی ،اس پر خوش نہیں، شفقت محمود
بچوں میں میری مقبولیت جس وجہ سے بڑھی ،اس پر خوش نہیں، شفقت محمود

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کافیصلہ بوجھل دل سے کیا، بچوں میں میری مقبولیت جس وجہ سے بڑھی ،اس پر خوش نہیںہوں،چھٹیاں ہونے پر بچوں کو خوش ہونے کے بجائے تعلیم کا سوچنا چاہئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کاکہناہے کہ عمران خان کی مقبولیت کے قریب کوئی نہیں پہنچ سکتا،تعلیمی ادارے بند کرنے کافیصلہ بوجھل دل سے کیا، بچوں کی صحت سے پہلے ہے،سوشل میڈیا کادورہے،لوگ تفریح کرتے ہیں،بدقسمتی سے میراتوکوئی امتحان کینسل نہیں ہوا،ہم تو ہاسٹل بھی روتے پیٹتے جاتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں میں میری مقبولیت جس وجہ سے بڑھی ،اس پر خوش نہیںہوں،امید ہے جنوری میں حالات بہترہونے پر تعلیمی ادارے کھول دیں گے،شفقت محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے متعلق کئی چیزیں بہت مزاحیہ ہیں،ملک میں ٹیلنٹ بھی تو بہت ہے ناں،چھوٹی دنیا بڑی حقیقتوں سے آگاہ نہیں ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، چھٹیاں ہونے پر بچوں کو خوش ہونے کے بجائے تعلیم کا سوچنا چاہئے،آن لائن لرننگ پر توجہ دینا ہوگی،وزارت میں فاصلاتی تعلیم کاشعبہ کھول دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ چھٹیوں پر بچے تو خوش ہوئے ،والدین میں خوف توبہرحال تھاناں،سوشل میڈیا پر ملنے والی دعائیں بہت اچھی لگیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -