سابقہ بھارتی اداکارہ ثناءخان نے سوشل میڈیا پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی

ممبئی (ویب ڈیسک ) گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناءخان نے سوشل میڈیا پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناءخان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
ثناءخان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں میں ان کے دونوں ہاتھوں پر لگی خوبصورت مہندی کو دیکھاجاسکتا ہے جبکہ انہوں نے گلابی اور نارنجی رنگ کا حسین جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔
سابقہ بھارتی اداکارہ کی ایک تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ اپنے کمرے میں موجود ہیں اور دیوار پر لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی ایک تحریر لگی ہوئی ہے۔
ثناءخان نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا ’مہندی۔‘
ان کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب تک 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد لائکس ان کی مہندی کی تصویروں پر آچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ثناءخان نے انسٹاگرام پر ایک بوم رینگ ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ مہندی والے ہاتھوں سے اپنے چہرے کو چھپاتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں بھی ’مہندی‘ لکھا جبکہ ایک لاکھ سے زائد صارفین ثناءخان کی یہ بوم رینگ ویڈیو لائک کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔
اس موقع پر ثناءخان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘
View this post on Instagram
ثناءخان کا کہنا تھا کہ ’میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔‘
آخر میں انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا تھا:
اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا= گے؟
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔
ثناءخان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے سال 2012ءکے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے انہیں شہرت ملی تھی۔
ثناءخان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔