کورونا کا شکار ڈاکٹرعامر لیاقت ہسپتال سے گھر پہنچ گئے لیکن طوبیٰ عامر کیلئے کیا پیغام جاری کیا؟

کورونا کا شکار ڈاکٹرعامر لیاقت ہسپتال سے گھر پہنچ گئے لیکن طوبیٰ عامر کیلئے ...
کورونا کا شکار ڈاکٹرعامر لیاقت ہسپتال سے گھر پہنچ گئے لیکن طوبیٰ عامر کیلئے کیا پیغام جاری کیا؟
سورس:   Instagram/iamaamirliaquat

  

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں عالمی وباءکورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی سیلفی میں عامر لیاقت حسین پہلے سے کافی بہتر اور تندرست نظر آرہے ہیں جبکہ انہوں نے آنکھوں پر چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ صبح سویرے ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر پہنچے ہیں اور اب وہ خود کو کافی آرام دہ اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے اپنی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنی اہلیہ کے بہت شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔‘

اس کے علاوہ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور سیلفی بھی پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ’وہ اب اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کی طبیعت زیادہ بِگڑ گئی تھی جس کے بعد سے وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -