”کو ئی بھی کھلاڑی یہ کام کرے تو نیوزی لینڈ سے واپس پاکستان بھیج دیں “ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیم منیجر کو ہدایات جاری کر دیں 

”کو ئی بھی کھلاڑی یہ کام کرے تو نیوزی لینڈ سے واپس پاکستان بھیج دیں “ پی سی ...
”کو ئی بھی کھلاڑی یہ کام کرے تو نیوزی لینڈ سے واپس پاکستان بھیج دیں “ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیم منیجر کو ہدایات جاری کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں ایس او پیز کی خلاف ورز ی کے بعد سکواڈ کے چھ اراکین کا کورونا مثبت آنے پر ایکشن لے لیاہے اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور منیجر کو کھلاڑیوں کی نگرانی کا حکم دیدیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہناہے کہ کرکٹرز کے رویے نے مشکل سے دوچارکر دیاہے ، کوئی غیر ذمہ دارانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اسے واپس بھیج دیں ، ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔پی سی بی نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وقار کا خیال رکھیں ، نیوزی لینڈ نے ٹیم واپس بھجوانے کی وارننگ دی ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد نے خود کو قرنطینہ کر دیاہے ،قومی ٹیم کا سکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا۔
لینڈ کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی، پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے،مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنے والے تمام سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

مزید :

کھیل -