دبنگ پاکستانی ساس نے داماد کو سلامی میں AK-47بندوق دے دی، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

دبنگ پاکستانی ساس نے داماد کو سلامی میں AK-47بندوق دے دی، سوشل میڈیا پر دھوم ...
دبنگ پاکستانی ساس نے داماد کو سلامی میں AK-47بندوق دے دی، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لڑکی کےاہلخانہ اپنے  داماد کو شادی کے موقع پر قیمتی تحفہ پیش کرتے ہیں مگرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طورپر ایک ساس اپنے داماد کو کلاشنکوف بطور تحفہ پیش کررہی ہیں ، پس منظر میں پشتو گانا سنا جاسکتاہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شادی کہاں انجام پائی ۔ 

ویڈیو میں  ایک پاکستانی خاتون نے بیٹی کی بارات کے موقع پر اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

شاہد راٹھور نے لکھا کہ "بظاہر پاکستان ہے اور میں سوچ رھا ھوں کہ یہ پاکستان میں کونسی نئی رسم چل پڑی ہے کہ شادی کے موقع پر ساس اپنے داماد کو کلاشنکوف تحفے میں سرعام پیش کررہی ہے ریاست ایسے لوگوں کے خلاف سختی سے پیش آۓ"۔

ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ " میرے خاوند کی ساس بھی یہی کرنا چاہتی تھیں لیکن پھر اُن کو یاد آیا کہ اُنکی اپنی بیٹی بھی ایک کلاشنکوف ہے"۔

محمد فیصل نے لکھا کہ "ابھی شادی میں ہوائی فائرنگ کی رسم سے چھٹکارا نہیں پاسکے تھے کہ اب پاکستان میں نئی رسم چل پڑی ہے کہ شادی کے موقع پر ساس اپنے داماد کو کلاشنکوف تحفے میں سرعام پیش کررہی ہے ریاست ایسے لوگوں کے خلاف سخت نوٹس لے ۔۔ اسلحہ کی نمائش کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے "۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -