رونالڈو نے میسی کا ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا

رونالڈو نے میسی کا ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا
رونالڈو نے میسی کا ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپینز لیگ فٹ بال کے ایک میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ہوم گراﺅنڈ پر سب سے زیادہ گول کرنے کا لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ کی ٹیم یووینٹس نے ”فیرینسواروشی ٹی سی“ کو1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا جبکہ دیگر مقابلوں میں میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور پی ایس جی نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ چیمپینز لیگ کے گروپ میچ میں یووینٹس کے خلاف فیرینسواروشی ٹی سی 19ویں منٹ میں برتری حاصل کی تاہم رونالڈو نے 35ویں منٹ میں زبردست گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ 

یہ رونالڈو کا ہوم گراﺅنڈ پر 70واں گول تھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے میسی کے ہوم گراﺅنڈ پر 70 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، میچ کے آخری لمحات میں موراٹا نے گول بنا کر یووینٹس کو 1-2 سے فتح دلا دی۔ چیمپینز لیگ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے استنبول باساکشر کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا جبکہ پی ایس جی نے آر بی لیپزگ کو ایک گول سے شکست دے دی۔

مزید :

کھیل -