بلاول بھٹو کے ذاتی اورسیکیورٹی سٹاف کے5ارکان بھی کورونا کاشکار

بلاول بھٹو کے ذاتی اورسیکیورٹی سٹاف کے5ارکان بھی کورونا کاشکار
بلاول بھٹو کے ذاتی اورسیکیورٹی سٹاف کے5ارکان بھی کورونا کاشکار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ذاتی اورسیکیورٹی سٹاف کے5ارکان بھی کورونا کاشکارہو گئے،جس پر عارضی طور پر بلاول ہاﺅس آنے والوں کی انٹری بند کردی گئی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے سکواڈکے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ،بلاول بھٹو کے ذاتی اورسیکیورٹی سٹاف کے5ارکان بھی کورونا کاشکارہو گئے، بلاول ہاؤس کے دیگر ملازمین کو بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوئی جس پر بلاول ہاؤس کے تمام افراد،سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جی میں بلاول کے ساتھ موجود بیشتر سٹاف کھانسی زلزلے اور بخار میں مبتلاہیں،عارضی طور پر بلاول ہاﺅس آنے والوں کی انٹری بند کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -