قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے ویمن کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند قرار دیدیا

قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے ویمن کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند ...
قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے ویمن کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند قرار دیدیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلیئرز کافی شدت سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی بحالی کی منتظر تھیں۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ قومی آل راونڈر نے کہا کہ میدان میں واپسی کیلئے ہر کوئی پرجوش ہے کیونکہ کسی بھی ایتھلیٹ کیلئے گھر میں بیٹھنا کافی مشکل ہوتا ہے، کرکٹرز کیلئے بھی ایسا ہی تھا لیکن اب خوشی ہے کہ میچز بحال ہوگئے ہیں۔
عالیہ ریاض نے پاکستان کی بہترین آل راﺅنڈر بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کی نمبر ون آل راﺅنڈر بن کر یہاں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو آسٹریلیا میں ایلیس پیری ادا کرتی ہیں۔ 
انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کپتانی دئیے جانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑی کپتانی کا تجربہ حاصل کرکے مزید خود مختار بنیں گے۔

مزید :

کھیل -