پمز ہسپتال میں عملے کے 181افراد کورونا کا شکار ہو گئے، او پی ڈی بند

پمز ہسپتال میں عملے کے 181افراد کورونا کا شکار ہو گئے، او پی ڈی بند
پمز ہسپتال میں عملے کے 181افراد کورونا کا شکار ہو گئے، او پی ڈی بند

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے عملے میں سے 181افراد کورونا کا شکار ہو گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے سروسزمحدودکرنےکا اعلان کر دیا،پمز ہسپتال میں مرکزی او پی ڈی سروس بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ شعبہ زچہ بچہ، چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیزکھلی رہیں گی اورموجودہ حالات میں پمزکا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہےگا۔ترجمان نے مزید کہاکہ مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کے باعث کیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، کورونا صورتحال میں بہتری پراو پی ڈی سروس بحال کی جائیگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -