کرسٹیانو رونالڈو کا آنجہانی ڈیاگومیراڈونا کو زبردست خراج تحسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دور حاضر کے نامور پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے آنجہانی ڈیاگو میراڈونا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا حرکت قلب بند ہونے سے 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے جس پر سٹار فٹ بالر نے گزشتہ صدی کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج میں اپنے ایک دوست کو الوداع کہتا ہوں اور دنیا ایک تادوام ذہین کو الوداع کہتی ہے۔ میراڈونا بہترین فٹ بالرز میں سے ایک تھے، وہ اس کھیل کے ایک بے مثال جادوگر تھے۔
رونالڈو نے لکھا کہ میراڈونا ہم سب کو بہت جلد چھوڑ گئے لیکن وہ ہم میں اپنی عظمت بھی چھوڑ گئے ہیں جبکہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کوئی پر نہیں کر پائے گا۔ پرتگالی سپر سٹار نے اپنے اس فیوریٹ سپر سٹار کیلئے کہا کہ آپ کبھی بھلائے نہیں جائیں گے۔
Hoje despeço-me de um amigo e o Mundo despede-se de um génio eterno. Um dos melhores de todos os tempos. Um mágico inigualável. Parte demasiado cedo, mas deixa um legado sem limites e um vazio que jamais será preenchido. Descansa em paz, craque. Nunca serás esquecido.???????? pic.twitter.com/WTS21uxmdL
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) November 25, 2020
واضح رہے کہ ڈیاگو میراڈونا کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور کامیاب سرجری کے باعث میراڈونا کو دو ہفتے قبل ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں بحالی سینٹر منتقل کیا گیا جس کا مقصد نشے سے چھٹکارا دلوانے کیلئے ان کا علاج کرنا تھا۔