ناجائزاثاثہ جات کیس ،سابق ڈسٹرکٹ فوڈآفیسر اور ان کے بھائی کو 10 کروڑ روپے جرمانے اور قید کی سزا 

ناجائزاثاثہ جات کیس ،سابق ڈسٹرکٹ فوڈآفیسر اور ان کے بھائی کو 10 کروڑ روپے ...
ناجائزاثاثہ جات کیس ،سابق ڈسٹرکٹ فوڈآفیسر اور ان کے بھائی کو 10 کروڑ روپے جرمانے اور قید کی سزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے ناجائزاثاثہ جات کیس میں سابق فوڈآفیسر اور ان کے بھائی کو 10 کروڑ روپے جرمانے اور قید کی سزا سنا دی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کوئٹہ کی احتساب میں ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج اللہ دادروشنان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے 10 کروڑروپے کی کرپشن پر 10 کروڑ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ،فوڈ آفیسرکو 6 سال قید اوربھائی کو4 سال قید کی سزاسنادی گئی۔
عدالت نے سابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسرغلام مصطفی کو6 سال قیداور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،عدالت نے سابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیدیا،اس کے علاوہ کیس میں نامزد بے نامی دار ملزم کو 4 سال قید اور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔