لیونل میسی کا ڈیاگو میراڈونا کو خراج تحسین، سب کی آنکھیں نم کر دیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے ہم وطن عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیاگو ہماری یادوں میں ہمیشہ رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میسی نے انسٹاگرام ہم وطن لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ تمام ارجنٹائن اور فٹ بال کیلئے آج ایک انتہائی افسوسناک دن ہے کیونکہ میراڈونا ہمیں چھوڑ گئے ہیں لیکن وہ نہیں گئے، کیونکہ ڈیاگو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ ‘
میسی کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ان کیساتھ لطف اندوز ہونے والے تمام عمدہ لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اور اس وقت ان کے اہل خانہ اور دوست احباب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہو۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ شب دنیائے فٹ بال کا عظیم باب بند ہوگیا اور سٹار فٹ بالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹ بالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹ بال کپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔