شیخوپورہ میں چار افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا 

شیخوپورہ میں چار افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ ...
شیخوپورہ میں چار افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا 

  

شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شیخو پورہ میں چار افراد نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں نویں جماعت کی طالبہ رکشے سے سکول جارہی تھی کہ راستے میں گاڑی میں سوار چار افراد نے لڑکی کو اتارا اور زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا ، چاروں افراد لڑکی کو اغواءکر کے ویرانے میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیاہے جس کے بعد ابتدائی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -