اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر خوشخبری آ گئی 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر خوشخبری آ ...
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر خوشخبری آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر صرف ایک پیسہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہو گیاہے ، سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسہ سستاہونے کے بعد 158 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 27 پیسے پر بند ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 160 روپے 5 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے آج خوشخبریاں آنے کا سلسلہ پورا دن جاری رہا کیونکہ دن بھر مثبت رجحان چھایا رہا جس پر کاروباری افراد نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 377 پوائنٹس پر تھا تما جس جس طرح دن گزرتا گیا بہتری آتی چلی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 653 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور اس وقت 41 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -