بیگم شمیم اختر کا انتقال، لندن میں نماز جنازہ کب اور کہاں پر ادا کی جائے گی ؟ مقام اور وقت سامنے آ گیا 

بیگم شمیم اختر کا انتقال، لندن میں نماز جنازہ کب اور کہاں پر ادا کی جائے گی ؟ ...
بیگم شمیم اختر کا انتقال، لندن میں نماز جنازہ کب اور کہاں پر ادا کی جائے گی ؟ مقام اور وقت سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور میت کی پاکستان روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور لندن میں نمازجنازہ کا وقت اور مقام بھی سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شریف فیملی ذرائع کا کہناہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی،کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث خاندان کے 30 افراد کو جنازہ میں شرکت کرنے کی اجازت ملی سکی ہے ،صرف خاندان کے قریبی افراد نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں گے۔ 
فیملی ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کی والدہ کا جسد خاکی کل شام پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا ، بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔ 

یاد رہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جن کی پرول پر ہائی کی درخواست پنجاب حکومت نے منظور کر لی ہے ، ممکنہ طور پر انہیں کل دوپہر کے بعد رہا کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -