اگر سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ چھوٹا سا کام آپ کو موت سے بچا سکتا ہے، سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا

اگر سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ چھوٹا سا کام آپ کو موت سے بچا سکتا ہے، ...
اگر سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ چھوٹا سا کام آپ کو موت سے بچا سکتا ہے، سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاتر میں ملازمت کرنے والے لوگ چونکہ دن بھر بیٹھے رہتے ہیں لہٰذا ان کو کئی طرح کے عارضے لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں تو یہاں تک ثابت ہو چکا ہے کہ اگر ایسے لوگ دفاتر کے بعد بھی بیٹھے رہنے کا چلن اپنائے رکھیں تو ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے کچھ ایسے آسان طریقے بتا دیئے ہیں کہ جن پر عمل کرکے 10گھنٹے تک بیٹھ کر نوکری کرنے والے لوگ اس کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 4ممالک کے 44ہزار سے زائد لوگوں پر 14سال تک کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ 10گھنٹے تک ڈیسک پر بیٹھ کر کام کرنے والے لوگ اگر گھر جا کر گھر کے کوئی چھوٹے موٹے کام کر لیں یا محض آدھ گھنٹے کے لیے باہر مٹرگشت کر لیں تو ان کے بدن کو دن بھر بیٹھے رہنے سے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نارویجن سکول آف سپورٹ سائنسز کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ روزانہ 10گھنٹے تک بیٹھے رہتے ہیں مگر روزانہ ورزش کرتے ہیں، ان پر بیٹھے رہنے کے نقصانات اثرانداز نہیں ہوتے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر دن بھر ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔ جس میں ان لوگوں کے روزانہ 30سے 40منٹ کی ورزش لازمی قرار دی گئی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ جو لوگ 10گھنٹے بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور مناسب ورزش بھی نہیں کرتے، ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 263فیصد بڑھ جاتا ہے۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -