سڑک پر اکیلی نوجوان لڑکی کی مدد کرنے کے بہانے ڈلیوری ڈرائیور نے اس کا ریپ کردیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 52سالہ ڈلیوری ڈرائیور نے نوعمر لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق 22سالہ متاثرہ لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی غرض سے نکلی تھی اور رات گئے دوستوں سے بچھڑ گئی۔ وہ سڑک پر اکیلی کھڑی تھی جب نعیم ملک سلیمان نامی اس شیطان نے اسے گھر چھوڑنے کی پیشکش کی اور وہ اس کے ساتھ بیٹھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے لڑکی کو راستے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کے گھر ڈراپ کر دیا۔ جب لڑکی گھر میں داخل ہوئی تو اس کے جسم پر خراشوں کے نشانات تھے۔ ملزم نے لڑکی کو اپنی جیکٹ بھی دے دی تھی جس پر اس کی کمپنی کا ’لوگو‘ بنا ہوا تھا۔ لڑکی کے والدین کے رپورٹ کرنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزم نے الزام مسترد کر دیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیسٹ سے ثابت ہو چکا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور آئندہ سال جنوری میں ممکنہ طور پر اسے سزا سنائی جا سکتی ہے۔