”جب جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا “ مریم نواز نے تہلکہ خیز دعوی کردیا

”جب جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا “ مریم نواز نے ...
”جب جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا “ مریم نواز نے تہلکہ خیز دعوی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ جب جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اپنی رہائشگاہ جاتی امرا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے تھائےرائیڈ کا مسئلہ تھا اور مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں،میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی۔مریم نواز نے کہا کہ جس طرح کے ملک کے حالات ہوچکے ہیں، اس میں حکومت کاجانا بنتا ہے،عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ لوگ ان کو الزام دیں،عمران خان کہتے ہیں کہ میرے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہے،کوئی وزیراعظم کو بتانے والا نہیں کہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے۔انہوں نےکہا کہ حمزہ شہباز کو بھی نوازشریف سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے، شہباز شریف نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔

صحافی کے سوال پر کہ جس طرف حالات جا رہے ہیں ہم کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں؟ مریم نواز نے کہا کہ میرا بھی یہی خوف ہے، لوگوں کو حوصلہ کرنا پڑے گا، لوگ اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرلز تبدیل ہورہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ تاریخ میں امر ہوگئے ہیں، ہمیشہ نوکری نہیں بچائی جاتی، نوکری کے بعد بھی کچھ ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -