خیبرپختونخوا میں کورونا سےمزید2افراد جان کی بازی ہار گئے

خیبرپختونخوا میں کورونا سےمزید2افراد جان کی بازی ہار گئے
خیبرپختونخوا میں کورونا سےمزید2افراد جان کی بازی ہار گئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کے وار جاری  ہیں، کامران بنگش کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 453کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ریکارڈ ہونے والے کیسز کی تعداد پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں ہے۔ 

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خیال رہے ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں آج سے سکولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -