بلاول بھٹو بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کریں گے 

Nov 26, 2020 | 06:12 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاوس میں ہوگی لیکن کورونا وبا کے باعث بلاول ہاوس میں تقریب کی سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں کیونکہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے دعوت نامے پرمہمانوں کو کورونا احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاوس کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں