امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے

امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے
امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے
سورس:   Twitter@gbtimes

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے33 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے۔پاکستان تحریک انصاف کے امجد زیدی نے18 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدواراور پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نے 8 ووٹ حاصل کیے۔سپیکر کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 6 ووٹ مسترد ہو گئے۔

سابق سپیکر فدا محمد ناشاد نے نو منتخب سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی سے عہدے کا حلف لیا۔

دوسری جانب ڈپٹی سپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے نذیر احمد اور متحدہ اپوزیشن کے رحمت خالق امیدوار ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور گنتی کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -