’دادی کی میت کارگو میں ہے، تدفین تو ہو لینے دیں ‘

’دادی کی میت کارگو میں ہے، تدفین تو ہو لینے دیں ‘
’دادی کی میت کارگو میں ہے، تدفین تو ہو لینے دیں ‘
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو دادی کے انتقال کے باوجود سیاسی بیانات دینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ محترمہ کی دادی اماں کی میت ابھی کسی ایئر لائن کے کارگو میں موجود ہے جبکہ نواز شریف اپنی بیٹی کو سیاسی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا ’تدفین تو ہو لینے دیں، عجب قسم کے لوگ ہیں یہ، کبھی کسی حکومتی شخصیت نے اطلاع نہیں دی، کبھی مجھے نواز شریف نے ملتان جلسے میں شرکت کا کہا ہے، کبھی چوہوں کا کھانا۔‘

خیال رہے کہ مریم نواز نے جمعرات کو جاتی امرا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا اور فنگس زدہ ادویات دی جاتی تھیں۔ اس سے پہلے مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف نے انہیں ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -