وزیراعظم کی اووسیز پاکستانیوں کےلیے کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کی ہدایت 

وزیراعظم کی اووسیز پاکستانیوں کےلیے کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کی ...
وزیراعظم کی اووسیز پاکستانیوں کےلیے کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کی ہدایت 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ کاروبار میں رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ،کنسٹرکشن وڈیولپمنٹ کااجلاس ہوا ہے۔ وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر،متعلقہ اداروں کواوورسیزپاکستانیزکوسہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک بسنےوالےپاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کاروبار میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں،نئےکنکشنزدینےمیں تاخیر کاکوئی جوازنہیں بنتا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کامقصدبےگھرلوگوں کے لیے اپنی چھت مہیاکرنا ہے۔اس بات کویقینی بنائیں کہ ان کوآسانیاں اورسہولتیں مہیا ہوں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -