"پاکستان اسرائیل کوکسی صورت تسلیم نہیں کررہا" شاہ محمودقریشی نے واضح کر دیا

"پاکستان اسرائیل کوکسی صورت تسلیم نہیں کررہا" شاہ محمودقریشی نے واضح کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کر رہا۔ اسرائیل کے متعلق پاکستان کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ پاکستان اسرائیل کےک معاملے پر کسی مصلحت یا دباؤ کا شکار نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے متعلق افواہیں اڑائی گئیں، مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کوکسی صورت قبول کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نادان اپوزیشن والے بھی کہتے ہیں کشمیر کا سودا کر دیا۔ نادان دوست چالاک دشمن سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ 

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ او آئی سی کو بھارت کے خلاف ٹھوس ثبوت دیے ہیں۔ او آئی سی کو کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت کو آج پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایسا مسئلہ ہے جس پر سب کو تشویش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہو ہے تو اقدامات کرنے ہوں گے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -