ضلع وسطی کراچی میں10دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ضلع وسطی کراچی میں10دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
ضلع وسطی کراچی میں10دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں 10دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،نارتھ کراچی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کےباعث لاک ڈاؤن نافذکیاگیا۔

ضلع وسطی کے متاثرہ علاقوں میں عوام کے نقل و حمل پر پابندی لگا دی گئی ہے، ماسک لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوںمیں تمام تر کاروباری سرگرمیاں بند رکھی جائیں گی، متاثرہ علاقوں میں گھروں میں تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کورونا سے متاثرہونے والے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -