معشوقہ سے ملنے گیا نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک

معشوقہ سے ملنے گیا نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک
معشوقہ سے ملنے گیا نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک
سورس:   Wikimedia Commons

  

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں رات کی تاریکی میں معشوقہ سے ملنے کیلئے اس کے گاؤں جانے والا نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ڈونگر پور میں جتندر میگھوال 15 ستمبر کی رات کو اپنی معشوقہ سے ملنے اس کے گاؤں گیا تھا۔ اس دوران گاؤں کے بلدیو ، جمنا لال اور جواہر لال کو اس ملاقات کا پتہ چل گیا جس پر جتندر سنگھ خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑا ہوا۔ ملزمان نے اس کا پیچھا کیا تاہم جتندر ایک کنویں میں گر کر ڈوب گیا۔ پیچھا کرنے والے تینوں افراد اس کی لاش کو کنویں میں ہی چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

11 اکتوبر کو کنویں میں سے بدبو آنے لگی جس پر تینوں ملزمان خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے لاش نکال کر قریبی گاؤں کے تالاب میں پھینک دی۔ جتندر سنگھ کی لاش 13 اکتوبر کو ملی جس پر پولیس نے کارروائی شروع کی۔

جتندر سنگھ کی فون کالز کی تفصیلات کی روشنی میں پولیس کی تحقیقات ایک مہینے سے بھی زیادہ جاری رہیں اور آخر کار پولیس نے بدھ کو 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا ملزم فرار ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے کلاف قتلِ خطا کا مقدمہ درج کیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جتندر سنگھ کا پیچھا کیا تھا اور پھر اس کی لاش تالاب میں پھینکی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -