کراچی کے ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اہم اجلاس

کراچی کے ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اہم اجلاس
کراچی کے ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اہم اجلاس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کراچی کےٹرانسفارمیشن پلان کے تحت  100 سے زائد منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کر دی ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ شیخ رشید،اسدعمر،فیصل واوڈا،حفیظ شیخ کی بھی شرکت۔ وزیراعظم عمران خان کو ٹرانسفارمیشن پلان کےتحت 100سےزائد منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 100سے زائدمنصوبے 1.117 ٹریلین روپےسےمکمل کیےجائیں گے،منصوبوں کو3حصوں میں تقسیم کیاگیاہے۔وزیراعظم عمران خان نےمنصوبوں کی بروقت تکمیل پرزوردیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل بنیادوں پرکراچی کےمسائل کاحل ضروری ہے۔برساتی پانی سےنقصانات کاسبب نالوں پرتجاوزات ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ تجاوزات ہٹانےسےپہلےمکینوں کیلئےانتظامات کیےجائیں۔ وزیراعظم نے کے فور منسوبے کی استعداد اور افادیت بڑھانے کےلیے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -