شہر قائد کو دوبارہ یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو واضح پیغام دے دیا

شہر قائد کو دوبارہ یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ...
شہر قائد کو دوبارہ یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو واضح پیغام دے دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے  کہا ہے کہ سندھ حکومت نے  ہمیشہ تاجروں نے کی عزت کی اور بلاخوف کام کرنے کردیا،تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دی جائیں اگر دھمکیاں دینی بھی ہیں تو اپنی وفاقی حکومت کو دیں جو آپ کو مسلسل لولی پاپ دیتی آرہی ہے،  ایم کیو ایم کو  دوبارہ شہر قائد کو یرغمال بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما  خالد مقبول صدیقی کے بیان  پر ردعمل دیتے ہوئےصوبائی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خالد مقبول کہتے ہیں سندھ حکومت تاجروں کو تنگ کررہی ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ خالد مقبول کے بیان پر ہنسا جائے یا پھر رویا جائے کیونکہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں کی عزت کی ہے اور انکو بلاخوف کام کرنے دیا ہے،  تاجروں کو جو خالد مقبول صدیقی کی پارٹی نے تنگ اور ہراساں کیا تھا وہ تاریخ کا حصہ رہے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،  سندھ حکومت نے جب بھی حفاظتی بنیادوں پر اقدامات کیئے ہیں تو تاجروں کو ریلیف بھی دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  کراچی شہر اور یہاں کے تاجر ہمارے بھی ہیں، آپ ٹھیکیدار بننے کی کوشش نہ کریں، ایم کیو ایم سندھ حکومت کو تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دے، ہم ایم کیو ایم کو کراچی کو دوبارہ یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگردھمکی دینی بھی ہے تو اپنی وفاقی حکومت کو دیں جو آپ کو لولی پاپ دیتی آرہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -