سندھ حکومت نے تاجروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، دکانیں کس وقت تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی؟
سورس: Wikimedia Commons
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے تاجروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، دکانیں اور کاروباری مراکز رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔
سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گزشتہ کچھ روز سے دکانیں 6 بجے بند کرائی جارہی تھیں۔ کراچی میں بعض دکانیں اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل بھی ہوئیں جس کے بعد تاجروں نے جمعہ سے دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
تاجروں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سندھ حکومت نے دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امید ہے مارکیٹ ایسوسی ایشن ایس او پیز پر عمل کرائیں گے۔
