کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹر پرہیں؟ سندھ حکومت نے اعداد و شمار جاری کردیئے

کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹر پرہیں؟ سندھ حکومت ...
کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹر پرہیں؟ سندھ حکومت نے اعداد و شمار جاری کردیئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے مختلف ہسپتالوں میں 51مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 1011 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 398 پرمریض زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت سندھ نےکراچی کے مختلف نجی و سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج مریضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے 31سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آ ئی سی یو بیڈ وینٹی لیٹر کیساتھ 452 ہے اور کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں 51مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔سول ہسپتال میں 2اور شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں2مریض وینٹ پر ہیں، جناح ہسپتال اور لیاری جنرل ہسپتال میں 5،5مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں جبکہ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر گلشن اقبال میں 9مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔اسی طرح ایس آئی یو ٹی میں 5، او ایم آئی میں 2،لیاقت نیشنل 4،پٹیل ہسپتال میں 1،انڈس ہسپتال میں 3مریض، ضیا الدین کلفٹن میں 3،آغا خان میں 9، ٹبا میڈیکل سینٹر میں 1 مریض وینٹی لٹر پر زیر علاج ہے۔

این آئی سی وی ڈی،عباسی شہید،سروسز ہسپتال،التمش ہسپتال،ضیا الدین نارتھ ناظم آباد اورکیماڑی، سوشل سیکیورٹی کڈنی سینٹر لانڈھی، ایکسپو سینٹر ،قطیانہ میمن ہسپتال، حسینی ہسپتال، ساوتھ سٹی ہسپتال بے ویوہسپتال،پی این ایس شفا،کلثوم بائی ولیکا چورنگی سائٹ، سوشل سیکیورٹی ہسپتال لانڈھی میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -