’یہ کیسے چوہے تھے جو کھانا بچا دیتے تھے‘  مریم نواز کے الزام پر شہزاد اکبر کا سوال

’یہ کیسے چوہے تھے جو کھانا بچا دیتے تھے‘  مریم نواز کے الزام پر شہزاد اکبر ...
’یہ کیسے چوہے تھے جو کھانا بچا دیتے تھے‘  مریم نواز کے الزام پر شہزاد اکبر کا سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ  مریم نواز نے کبھی جیل کا کھانا نہیں کھایا ان کا کھانا گھر سے آتا تھا، شاید ان کے گھر سے ہی چوہوں کا بچا ہوا کھانا آتا تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کو بڑا لیڈر سمجھنا مناسب نہیں ہے، انہیں ایک پلیٹ فارم ملا ہے تو کم از کم وہاں تو جھوٹ نہ بولیں، نواز شریف اور مریم نے کبھی جیل کا کھانا نہیں کھایا ، ان کا کھانا گھر سے آتا تھا ، شاید ان کے گھر سے چوہوں کا بچا ہوا کھانا آتا تھا ، یہ کیسے چوہے تھے جو کھانا چھوڑ جاتے تھے؟

انہوں نے کہا کہ نیب حراست میں کیمرے لگانا مذاق کے مترادف ہے اور کچھ نہیں ہے، نیب حراست میں مریم فون استعمال کر رہی تھیں جو پکڑا گیا، میری اطلاع ہے کہ مریم نواز جیل میں موبائل فون استعمال کیا کرتی تھیں، شہباز شریف بھی جیل میں کیمروں کے الزامات لگاتے تھے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے جمعرات کو صحافیوں سے ملاقات میں الزام لگایا تھا کہ انہیں جیل میں چوہوں کا بچا ہوا کھانا دیا جاتا تھا۔ اس سے قبل گلگت بلتستان الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ جیل میں ان کے باتھ روم تک میں کیمرے لگائے گئے تھے۔

مزید :

قومی -