’عمران خان نے تو کھلم کھلا بات کی، مولانا صاحب آپ کب اسرائیل کے خلاف بیان دیں گے؟‘

’عمران خان نے تو کھلم کھلا بات کی، مولانا صاحب آپ کب اسرائیل کے خلاف بیان دیں ...
’عمران خان نے تو کھلم کھلا بات کی، مولانا صاحب آپ کب اسرائیل کے خلاف بیان دیں گے؟‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمان سے اسرائیل کے خلاف بیان دینے کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والے سیاسی شعبدہ بازو، یہ دیکھ لو کہ عمران خان نے کھلم کھلا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی دوٹوک بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’فضل الرحمن صاحب اور پی ڈی ایم کے نام نہاد لیڈران آپ کب اسرائیل کیخلاف بولو گے؟ مولانا صاحب اب آپ بھی ہمت کرو نہ شرماؤ اسرائیل کیخلاف بیان دے ہی ڈالو۔‘

مزید :

قومی -