لیگی ایم پی اے سمیرا کومل پر فائرنگ کس نے کی اور اصل معاملہ کیا ہے؟

لیگی ایم پی اے سمیرا کومل پر فائرنگ کس نے کی اور اصل معاملہ کیا ہے؟
لیگی ایم پی اے سمیرا کومل پر فائرنگ کس نے کی اور اصل معاملہ کیا ہے؟
سورس:   Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے مزنگ کے علاقے میں ان پر فائرنگ کی تاہم پولیس نے ان کے اس دعویٰ کی تردید کردی ہے۔

جمعرات کو مزنگ کے علاقے وارث روڈ پر لیگی ایم پی اے سمیرا کومل کے بھتیجے علی اور ارشد کا محلے داروں سے جھگڑا ہوا جس پر عامر نامی نوجوان نے فائرنگ کردی۔ جب لڑائی ہوئی تو سمیرا کومل بھی وہاں پہنچ گئیں اور الزام عائد کیا کہ ان پر سیاسی مخالفین نے فائرنگ کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی معاملہ نہیں ہے بلکہ بچوں کی لڑائی میں ہوائی فائرنگ ہوئی ہے۔ ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سیدھی نہیں کی گئی بلکہ ہوا میں کی گئی ، آس پاس کسی دیوار یا دروازے میں کوئی گولی نہیں لگی ۔ ملزم عامر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -