پبلک اکاونٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)نے آئندہ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پی اے سی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا ۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپٹ پریکٹس ای سی سی میں ہوتی ہے، بعض لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ای سی سی چینی، گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، حکومت ای سی سی کو نیب کے قانون سے نکال رہی ہے۔چیئرمین پی اے سی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب سات دسمبر کو پی اے سی میں پیش ہوں گے۔