عدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام ، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف سماعت مقرر ،کیس آج سنا جائیگا 

عدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام ، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف سماعت ...
عدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام ، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف سماعت مقرر ،کیس آج سنا جائیگا 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عدلیہ کو مبینہ طور پر سکینڈلائز کرنے کے الزام میں مریم نوازشریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ (آج)جمعہ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -