یمن میں اتحادی افواج کا آپریشن جاری ، 60 دہشت گرد ہلاک

یمن میں اتحادی افواج کا آپریشن جاری ، 60 دہشت گرد ہلاک
یمن میں اتحادی افواج کا آپریشن جاری ، 60 دہشت گرد ہلاک

  

  ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب اتحادبرائےیمن کےترجمان برگیڈیئر ترکی المالکی نےکہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب میں حوثی دہشتگردوں کے خلاف آٹھ عسکری آپریشن کیے گئے ۔ 

عرب ویب سائٹ کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان برگیڈیئر المالکی نے مزید بتایا کہ اتحادی فواج کے حملوں میں 60 سے زیادہ حوثی دہشت گرد مارے گئے اور ان کی پانچ عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اتحادی فواج نے مارب میں عسکری پیش رفت حاصل کرنے کےلئے یمنی فوج کی مدد کی جبکہ شہریوں کو حوثیوں کی جارحانہ سرگرمیوں سے بچانے کی کارروائی میں حصہ لیا ۔

مزید :

عرب دنیا -