کیا قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کریں گے؟ مصباح الحق نے اعلان کردیا

کیا قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کریں گے؟ مصباح الحق نے اعلان کردیا
کیا قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کریں گے؟ مصباح الحق نے اعلان کردیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیم کی دوبارہ کوچنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں مصباح الحق نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کریں گے۔ ان کے دور میں بھی قومی  ٹیم کی کارکردگی اچھی تھی لیکن اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ان کے جانے کے بعد سے ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو وہ یہ بھی مان لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ  میں بہت اچھا کھیلا جو ان کیلئے خوشی کی بات ہے۔

خیال رہے کہ بطور کپتان ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے کچھ روز پہلے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا  جب رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین بنے تھے۔

مزید :

کھیل -