پہلا ٹیسٹ، عابد علی کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا؟ بڑا دعویٰ

پہلا ٹیسٹ، عابد علی کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا؟ بڑا دعویٰ
پہلا ٹیسٹ، عابد علی کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا؟ بڑا دعویٰ
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  

چٹا گانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین آج پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے دھول چٹا چکے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے عابد علی اوپننگ کریں گے۔ ان کے ساتھ امکان ہے کہ عبداللہ شفیق اوپننگ کیلئے جائیں گے جب کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق ٹیم میں 12 ویں کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔ 

میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح نو  بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔جس میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، امام الحق، عابد علی، اظہر علی، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی،فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی ، ساجد خان شامل ہیں۔

 پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے  کہ چٹاگانگ کی پچ سپن باؤلرز کو مدد دے گی جبکہ بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق کے مطابق پچ سے بلے بازوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -