آئی ایم ایف کے ایماء پر معاشی قتل عام نام منظور ہے،عمران نذیر

آئی ایم ایف کے ایماء پر معاشی قتل عام نام منظور ہے،عمران نذیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،شائستہ پرویز ملک،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایماء پر عوام کا معاشی قتل عام نامنظور کرتے ہیں،سامراجی غلام قومی وسائل استعمار کے حوالے کررہے ہیں، آئی ایم ایف کے،مطابق حکومت پانچ سو ارب روپے کے مزید ٹیکس پاکستان کے غریب عوام پر لگانے جا رہی ہے، جسکے نتیجہ میں پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس، ادویات اور کھاد بیج کی قیمتوں میں مذید اضافہ ہوجائیگا،جو کہ عوام کا معاشی قتل ہے۔رہنماؤ نے حکمرانوں کی نااہلی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل حکمران اپنی اس نالائقی پر پاکستانی عوام کو جشن مناتے ہوئے قرضہ کی قسط منظور ہونے کی خوشخبری بنا کر سنارہے ہیں،جو نہایت افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بڑھنے پر اپنے بچے فروخت کررہے ہیں اور خودکشیاں کر کے زندگی سے جان چھڑا رہے ہیں لیکن نالائق عوام کی غربت تماشہ لگا کر حکمران جشن منارہے ہیں۔مہنگائی اپنے عروج پر ہے ہر محکمہ میں راشی ملازمین اور افسران معصوم عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -