معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے خواتین کو بااختیار بناناہو گا،اعجاز عالم

  معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے خواتین کو بااختیار بناناہو گا،اعجاز عالم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین پر تشدد معاشرتی برائی کے ساتھ ساتھ قانوناً جرم بھی ہے۔ خواتین کو بااختیار بناکر اس معاشرتی برائی کا خاتمہ ممکن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ ہر مذہب میں نمایاں ہے۔ صوبائی حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کی ہے۔ اس حوالے سے خواتین کی دادرسی اورانہیں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹربنایا گیاہے جہاں  پولیس، پراسیکیوشن، میڈیکل اور فرانزک کی سہولتیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔

 اس طرز کے سنٹرز کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا خواب خواتین پر تشدد کے مکمل خاتمے تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -