(ن) لیگ عوام کے حقوق کی محافظ واحد جماعت ہے،امداد حسین

(ن) لیگ عوام کے حقوق کی محافظ واحد جماعت ہے،امداد حسین

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر و سابق رکن اسمبلی حاجی امداد حسین نے حکومتی معاشی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام ڈالر کی قیمت بڑھنے،روٹی،بھوک اور دوائی نہ ہونے پرمررہے ہیں وہاں نالائق اور نا اہل حکمران اپنی ناکام معاشی پالیسیوں مہنگائی اور فاقہ کش عوام کی خود کشیوں پر جشن منارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوام حقوق کی بحالی اور استحکام کے لئے کام کرنے والی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے اس لئے یہ جماعت ملک کی فلاح کیلئے ہمیشہکام کرتی رہے گی

جس نے کبھی کسی آمر اور سامراج کو عوامی حقوق غصب نہیں کرنے دئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -