سکولوں میں سفر حفاظت پروگرام خوش آئند اقدام ہے،مرادراس

  سکولوں میں سفر حفاظت پروگرام خوش آئند اقدام ہے،مرادراس

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا بطور مہمان خصوصی نور سنٹر برائے ریسرچ اینڈ پالیسی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر کہنا تھا کہ نور فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے سرکاری سکولوں میں 'سفرِ حفاظت' پروگرام کا انعقادکرنابہت خوش آئند تھا. 'سفرِ حفاظت' پروگرام کا انعقاد اپریل 2019 سے مئی 2021 کے دوران کیا گیا اور اس پروگرام کے تحت بچوں کو زندگی گزارنے کے مختلف سماجی پہلوؤں کے حوالے آگاہ کیا گیا۔مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور ان کی بہتر پرورش کے لئے تربیت دئیے جانا بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج جو کام ہم محکمہ تعلیم پنجاب میں کر رہے ہیں اس کا اثر آنے والے چند سالوں میں واضح طور پر سب کو نظر آئے گا۔تقریب کا انعقاد فاطمہ میموریل ہسپتال لاہور کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔پینلسٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساحل منیزے،چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزڈاکٹر نرمین حمید،پروفیسر نجمہ نجم،جسمیں ابراہیم ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -