پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لمحہ فکریہ ہیں،عابد علی،شیخ عبدالمنان

پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لمحہ فکریہ ہیں،عابد علی،شیخ عبدالمنان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی، سینئر تاجر رہنما شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ پٹرول  پمپوں کے باہر لگی لمبی قطاریں مجبور اور بے بس عوام کی مشکلات ملک میں تناو اور عدم استحکام کے خدشات کا اظہار کررہی ہیں۔ ملکی معیشت کی خوشحالی عام آدمی کیلئے جینے سانس لینے زندگی گزارنے کیلئے بنیادی ترین ضروریات زندگی کی بڑھتی مشکلات کسی خطرے سے کم نہیں ہے ۔ حکومت مہنگائی کے ہوشربا حالات میں بہتری اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

 اشیائے خوردونوش صنعت و تجارت پر ٹیکسوں کی بھرمار ملکی معیشت کی قاتل ہے۔ ملک میں ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے تاکہ مہنگائی کا زور ٹوٹ سکے۔ غربت اور معاشی عدم توازن پر قابو پانے کیلئے مقامی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح کم کی جائے۔ قوم معاشی بحران کے بدترین حالات میں جکڑی ملکی معیشت پر شدید ذہنی تناو کا شکار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -